چاند پر موجود پراسرار جھونپڑی کا راز فاش ہو گیا

Published On 12 January,2022 12:30 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چینی گاڑی نے چاند پر موجود پراسرار جھونپڑی کی حقیقت کا پتہ چلا لیا، سائنس دانوں نے پراسرار شے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2019 سے چاند پر موجود چینی گاڑی "یوٹو روور" نے چاند کے شمالی حصے میں پراسرار جھونپڑی کی تصویر کیمرے میں محفوظ کی۔ ایک ماہ کی تحقیق کے بعد چینی سائنس دانوں نے اس پراسرار شے کا راز جان لیا، رپورٹ کے مطابق چاند پر نظر آنے والی پر اسرار شے دراصل ایک بڑی چٹان تھی جو دور سے جھونپڑی یا گھر نما نظر آ رہا تھا۔

یوٹو روور نے چٹان کی تصاویر بھی ارسال کر دیں، پہلی تصویر میں بہت دور ہونے کی وجہ سے یہ چٹان زیادہ بڑی اور زیادہ پراسرار لگی تھی مگر اس کے قریب جانے پر روور کی حقیقت جاننے میں کامیابی ہوئی۔ چینی ماہرین نے چٹان کی ساخت دیکھتے ہوئے اسے جیڈریبٹ سے تشبیہ دی ہے کیونکہ وہ کسی خرگوش کی طرح نظر آ رہی ہے۔

 

Advertisement