تھری و فور جی صارفین کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے متجاوز

Published On 20 June,2022 11:13 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک میں تھری و فور جی صارفین کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کے زیر صدارت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ پالیسی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، مالی سال 2022/23 کیلئے یونیورسل سروس فنڈ کا 32 ارب 13 کروڑ روپے، اگنائٹ کیلئے بجٹ کی مد میں 3 ارب 75 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

امین الحق نے کہا کہ یو ایس ایف نے گذشتہ 4 سال میں براڈ بینڈ سروسز فراہمی کیلئے ریکارڈ کام کئے، 13 برس میں یو ایس ایف کے پراجیکٹس کی تعداد 59 تک محدود رہی، صرف 4 سال میں براڈ بینڈ سروسز فراہمی کے 65 منصوبے شروع کئے گئے، ٹیلی کام صارفین کی تعداد 30 مئی 2022 تک 19 کروڑ 30 لاکھ کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں تھری و فور جی صارفین کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، براڈ بینڈ سروسز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 11 کروڑ 70 لاکھ پہنچ چکی ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ و فری لانسرز کی تعداد و برآمدی ترسیلات میں اضافے میں رکاوٹ ایف بی آر پالیسیاں ہیں، اگر آئی ٹی کمپنیوں اور فری لانسرز کو ٹیکس مراعات سمیت دیگر سہولیات نہ دی گئیں تو یہ صنعت بند ہوجائے گی۔
 

Advertisement