مریخی پتھر پر تحقیق نے سیاروں کی تشکیل پر سوالات اٹھا دیئے

Published On 21 June,2022 12:12 pm

پیرس: (روزنامہ دنیا) زمین تک پہنچنے والے ایک مریخی پتھر پر تحقیق سے خود مریخ کی تشکیل ، ارتقا اور دیگر پتھریلے سیاروں کے متعلق مفروضہ نظریات پر سوال اٹھے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمارے نظام شمسی کے قریب موجود سیارے مثلا عطارد ، زہرہ ، زمین اور مریخ قدرے پتھریلے اور ٹھوس ہیں جبکہ اس کے پیچھے والے سیارے گیسوں پر مشتمل ہیں اور ان دونوں کے ارتقا کے اپنے اپنے مروجہ نظریات ہیں۔

جامعہ کیلیفورنیا کے پروفیسر سیندرائن پائرن اور ان کے ساتھیوں کے مطابق نظام شمسی کے اولین دور کے واقعات کو جس طرح مرحلہ وار بیان کیا جاتا ہے ان کا دورانیہ یا تو غلط ہے یا پھر کوئی خامی ہے۔

چونکہ مریخ صرف 40 لاکھ برس میں تشکیل پا گیا تھا اور وہاں کرپٹون گیسوں کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ مریخ نے نیبولہ مراحل کے دوران ہی اسے حاصل کیا تھا۔ اس سے خود مریخ کی تشکیل اور اس کے ادوار کی طوالت پر سوالات اٹھتے ہیں۔