تازہ ترین
  • بریکنگ :- عمران خان کےقومی اسمبلی کے 9 حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع
  • بریکنگ :- عمران خان بیک وقت مردان،چارسدہ،پشاور،کرم،فیصل آبادسےالیکشن لڑیں گے
  • بریکنگ :- عمران خان ننکانہ، ملیر، کورنگی اورکراچی ساؤتھ سے بھی انتخاب لڑیں گے
  • بریکنگ :- این اے 22، 24، 31اوراین اے 45 سےعمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع
  • بریکنگ :- این اے 108، 118، 237، این اے 239 اور 246 سے بھی کاغذات جمع
  • بریکنگ :- خیبرپختونخوامیں خواتین کی مخصوص نشست کیلئےبھی کاغذات جمع
  • بریکنگ :- شاندانہ گلزارخان،روحیلہ حامد،مہوش علی نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے
  • بریکنگ :- تمام 9 حلقوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکاعمل مکمل
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن شیڈول کےمطابق 9حلقوں میں انتخاب 25 ستمبرکوہوگا

'ارلی برڈ ٹو گو سکیم' صارفین اب سام سنگ مصنوعات پہلے آزما سکیں گے

Published On 02 August,2022 12:24 pm

جنوبی کوریا: (ویب ڈیسک) سام سنگ نے اپنے صارفین کو ایک دلچسپ پیشکش کی ہے جسے 'ارلی برڈ ٹو گو' کا نام دیا گیا ہے۔

اس سکیم کے تحت رجسٹر ہونے والے 1800 صارفین باضابطہ فروخت سے قبل ہی سام سنگ کی مصنوعات استعمال کرسکیں گے، جن میں فولڈ ایبل فون سے لے کر ایئربڈز تک سبھی شامل ہیں، اس کے تحت گیلکسی سیریز کے نئے آلات جن میں گھڑیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں، فی الحال جنوبی کوریا کے صارفین استعمال کرسکیں گے۔

اگرچہ یہ بیٹا ٹیسٹنگ کی ہی طرح ہے لیکن سام سنگ نے اندرونی کی بجائے اس کا عام اعلان کیا ہے جو سب سے اہم پہلو بھی ہے۔

تاہم ایک شرط اور بھی ہے کہ سام سنگ مصنوعات استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے تجربات ایک کہانی کی صورت میں پیش کریں گے۔ اس کا جائزہ سام سنگ ماہرین کریں گے اور بہترین تجربہ بیان کرنے والوں کو ’ارلی برڈ ٹو گو‘ کا حصہ بنایا جائے گا۔