دبئی: (دنیا نیوز) چینی کمپنی نے دبئی میں اڑنے والی کار کی رونمائی کر دی، ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل آزمائشی پرواز کو ہزاروں لوگوں نے براہ راست دیکھا۔
دبئی کی بلند و بالا عمارتوں کے درمیاں 4 پنکھوں کے زور پر چلنے والی گاڑی نے کامیابی سے اپنی پرواز مکمل کی۔
20 ارب ڈالر مالیت کی چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ اڑنے والی گاڑی اب بھی ریسرچ کے مرحلے میں ہے اور مزید آزمائش کے بعد گاڑی کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
— Tansu (@TansuYegen) October 12, 2022
گاڑی میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ گاڑی مکمل طور پر بجلی کی طاقت سے چلتی ہے۔