واٹس ایپ نے سٹیکر ساز ٹول کی آزمائش کا آغاز کر دیا

واٹس ایپ نے سٹیکر ساز ٹول کی آزمائش کا آغاز کر دیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ایک سٹیکر ٹول ہے جو براہِ راست ایپ کے اندر بنائے جا سکتے ہیں، یعنی آئی او ایس کے ورژن 23.10.0.74 میں آپ خود بھی سٹیکر تخلیق کر سکیں گے، واٹس ایپ کے اندر تبدیلیوں کی خبر دینے والی ویب سائٹ، ویب بی ٹا انفو نے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں نیچے کی جانب ’نیو سٹیکر‘ کا آپشن دیکھا جاسکتا ہے۔

توقع ہے کہ آئی او ایس (ایپل سافٹ ویئر) 16 اے پی آئی، میں کسی بھی جگہ سے تصویر کاپی کر کے اسے بطور سٹیکر پیسٹ کیا جا سکے گا، اس سے واٹس ایپ سٹیکر بنائے جا سکیں گے اور ان کی ایڈیٹنگ بھی ممکن ہوگی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی یہ سہولت اینڈروئیڈ فون کیلئے متعارف کرائے گا تاہم اس کی حتمی تاریخ بتانا مشکل ہے، اسی طرح ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی یہ تبدیلی شاید ہفتوں یا مہینوں بعد متوقع ہوسکتی ہے۔