واٹس ایپ نے نیا ریپلائی فیچر آزمائش کیلئے پیش کر دیا

Published On 03 October,2023 10:13 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا ریپلائی فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے بعد تصویر، ویڈیو اور جِف کا فوری جواب دینا ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال اُن اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کو دستیاب ہے جنہوں نے واٹس ایپ بِیٹا اینڈرائیڈ کا تازہ ترین ورژن انسٹال کیا ہے یہ فیچر ان کو دستیاب ہے۔

اگر صارفین اس فیچر کی دستیابی کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ اکاؤنٹ میں جائیں کوئی بھی تصویر، ویڈیو یا جف کھولیں اور دیکھیں کہ ریپلائی بار سامنے آ رہا ہے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا ریپلائی بار صارفین کو مخصوص میڈیا کا چیٹ کے اندر سکرین ہٹائے بغیر فوری جواب دینے کی سہولت دے گا جس سے گفتگو کا ربط برقرار رہے گا اور شیئر کیا گیا کونٹینٹ بامعنی رہے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کو گفتگو کے دوران غیر ضروری خلل اندازی سے بچاؤ کا احساس بھی دلائے گا۔