گوگل نے اپنے ہوم پیج پر بڑی تبدیلی کر دی

Published On 13 October,2023 07:52 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل کے ڈیسک ٹاپ ہوم پیج پر ایک ڈسکور فیڈ کا اضافہ کردیا جو حالیہ برسوں میں کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی سمجھی جاسکتی ہے۔

ایک رپورٹ میں گوگل کی اس نئی ڈسکور فیڈ کی جھلک پیش کی گئی جس میں مختلف خبروں کی ہیڈلائنز، موسم کی پیشگوئی، اسپورٹس اسکور اور دیگر تفصیلات نظر آ رہی ہیں۔

گوگل کی جانب سے اس طرح کا فیچر 2018 میں موبائل ڈیوائسز کے یو ایس ہوم پیج میں متعارف کرایا تھا۔

گوگل کے ایک ترجمان کی جانب سے بھی ڈیسک ٹاپ ورژن میں کی جانے والی اس تبدیلی کی تصدیق کی گئی،ترجمان کے مطابق اس نئی تبدیلی کی آزمائش ابھی بھارت میں کی جا رہی ہے۔