کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے میں آنے والے ایپ تھریڈز نے اپنی جگہ بنانے کے لیے کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے ۔
میٹا کمپنی نے اپنے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’تھریڈز‘‘ کی کامیابی کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے، میٹا کے مالک مارک زگربرگ جو ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو تھریڈ بناکر چیلنج دے چکے ہیں اب اپنی کامیابی کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔
میٹا نے تھریڈز کو اس بہترین وقت میں لانچ کیا تھا جب ایکس (ٹوئٹر) کے نئے مالک ایلون مسک کے کئی نئی اقدامات جیسے نام اور لوگوکی تبدیلی، بلیو ٹک فیس وغیرہ نے صارفین کو بدظن کردیا تھا۔
تاہم اب تھریڈز صارفین کو سہولت اور جدت کی فراہمی کے لیے ایڈٹ کے لیے بٹن اور وائس نوٹ فیچر کا بھی اعلان کیا گیا ہے ان فیچرز کے اضافے سے صارفین پانچ منٹ کی ویڈو میں جتنی بار چاہیں پوسٹ میں ترمیم کر سکیں گے۔
علاوہ ازیں تھریڈز، پوسٹ کرنے کا ایک نیا طریقہ بھی شروع کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین صوتی پیغامات کو ریکارڈ اور شیئر کرسکیں گے یا پوسٹ پر صوتی جواب دے سکیں گے۔
وائس تھریڈز استعمال کرنے کے لیے، صارفین کو صرف مائیکروفون آئیکون پر ٹیپ کرنے اور ریکارڈنگ شروع کرنے کی ضرورت ہے، آڈیو کلپ کا ایک کیپشن خود بخود تیار ہو جائے گا، جس میں صارف ضرورت پڑنے پر ترمیم بھی کر سکتا ہے۔