سعودیہ کے صحرا ربع الخالی میں مصنوعی سیارے کا ملبہ گر گیا

Published On 14 May,2024 02:10 pm

ریاض :(دنیا نیوز) سعودی عرب کے صحرا ربع الخالی میں مصنوعی سیارے کا ملبہ گر گیا ۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مصنوعی سیارے کا ملبہ گرنے کے مناظر پیر کی صبح 3.30 منٹ پردیکھے گئے جن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بعض افراد نے بنائی تھی۔

سعودی ٹیلی سکوپ اورماہر فلکیات ملہم محمد ہندی کا مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے اس بات کا امکان تھا کہ سپیس ایکس کی ڈریگن کوچ جو بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو سامان اور آلات فراہم کرتا ہے اس کا کچھ ملبہ گرا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ خلائی ملبہ صبح کے وقت صحرا ربع الخالی وقت کی فضا میں دیکھا گیا تھا، ملبے سے نکلنے والی تیز روشنی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملبے کے کچھ حصے سعودیہ کے مختلف علاقوں میں بھی گرے ہیں۔

ماہر فلکیات نے مزید کہا کہ ریاض کے ایک شہری کی جانب سے جو ویڈیو بنائی گئی تھی اس کا تجزیہ کرتے ہوئے یہ واضح ہوتا ہے کہ ملبہ ربع الخالی صحرا میں الخرج کے جنوب میں گرا ہوگا۔