ٹک ٹاک میں نئے فیچر سٹریکس کی آزمائش کا آغاز

Published On 09 June,2024 03:33 pm

بیجنگ :(ویب ڈیسک )ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نئے فیچر سٹریکس کی آزمائش کی جا رہی ہے جو سنیپ چیٹ کے ایک فیچر سے ملتا جلتا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی گئ ہے۔

کمپنی کے مطابق محدود صارفین میں اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے مگر زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں، اس فیچر کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ صارفین ٹک ٹاک میں زیادہ وقت گزاریں اور انگیج منٹ بڑھے،اس فیچر کے اصول کافی سادہ ہیں،آپ کو کسی ٹک ٹاک صارف کو 3 سے زائد دنوں تک مسلسل ڈائریکٹ میسجز بھیجنا ہوں گے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ ایسا کرلیں گے تو آپ کو ایک سٹریک بیج ملے گا جو چیٹ میں ڈسپلے ہوگا جس کے ساتھ سٹریک ڈیز کی تعداد ہوگی،اگر کسی چیٹ میں 24 گھنٹے کے اندر کوئی میسج نہیں بھیجا گیا تو سٹریک کا اختتام ہو جائے گا، البتہ اس سے قبل ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے سنیپ چیٹ میں بھی یہ فیچر یہی کام کرتا ہے اور اس سے لوگ یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ کسی فرد کے کتنے قریب ہیں اور ان کے درمیان کتنا رابطہ رہتا ہے، ٹک ٹاک کی جانب سے بھی اسی طرح کے جذبات صارفین میں جگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔