لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں جہاں روٹی سے لے کر سواری تک ہر چیز ٹیکسز کی نذر ہو رہی ہے، وہاں اب فلمیں اور ڈرامے دیکھنے پر بھی عوام ٹیکس ادا کرے گی۔
سندھ ریونیو بورڈ کے عائد کئے کئے ٹیکسز کے بعد پاکستانی بنکوں نے آن لائن ویڈیو سٹریمنگ کی ویب سائٹ نیٹ فلکس کی سبسکرپشن پر بھی ٹیکس عائد کر دیا، پاکستان میں موجود نیٹ فلکس کے صارفین کو بذریعہ ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ نیٹ فلکس کی سبسکرپشن لینے پر اب 3 فیصد سیلز ٹیکس دینا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کرنے پر ٹیکس فائلرز 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس سمیت 4 فیصد کارڈ ٹرانزیکشن فیس ادا کریں گے جبکہ نان فائلرز پر عائد ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہوگی۔
نان فائلر صارفین انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس پہلے ہی ادا کر رہے ہیں، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے علاوہ کارڈ ٹرانزیکشن چارجز 4 فیصد مقرر کئے گئے ہیں، صارفین کارڈ سے ادائیگی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی دیتے ہیں۔
دوسری جانب نیٹ فلیکس نے صارفین کو اپنی ویب سائٹ پر اضافی ٹیکسز سے متعلق آگاہی دے دی ہے۔