لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاون ہونےسے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی رُک گئی جبکہ ویب براؤزنگ کا عمل بھی سست روی کا شکار ہو گیا۔
یہ واضح نہیں کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر کیوں ہوئی ہیں، اس حوالے سے پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا۔