واٹس ایپ پر وائس نوٹ، ڈاکیومنٹ بھیجنے والے صارفین مشکلات کا شکار

Published On 20 July,2024 05:48 pm

اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں موبائل فون ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر اور ڈاکیومنٹ بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک میں تھری، فور جی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،گزشتہ روز سے ملک بھر میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ہمیں صارفین کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، میڈیا کے نوٹس میں لانے پرمعاملہ چیک کر رہے ہیں۔