روشنی کی رفتار سے اہداف کو نشانہ بنانیوالے لیزر بیم اسلحے کا کامیاب تجربہ

روشنی کی رفتار سے اہداف کو نشانہ بنانیوالے لیزر بیم اسلحے کا کامیاب تجربہ

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ ایک فوجی گاڑی سے کیا گیا، لیزر بیم سے ایک کلومیٹر تک ڈرون کو نشانہ بنانا بھی ممکن ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق لیزر اسلحے کے ایک وار کی قیمت چائے کے کپ سے بھی کم ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اگر یہ ہتھیار آرمی کو استعمال کرنے کی منظوری دی جاتی ہے تو میزائل یا گولیوں کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خطرات کو شکست دینے کا یہ زیادہ سستا طریقہ ہوگا۔