اسلام آباد: (حریم جدون ) سوشل میڈیا پر فائر وال کی تنصیب کا دوسرا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال انسٹال کردی گئی، سوشل میڈیا ایپس کو ڈاؤن کرکے فائر وال کو انسٹال کیا گیا۔
ذرائع کابتانا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس پر آڈیو ویڈیو ڈاؤن لوڈنگ بند کی گئی، سوشل میڈیا سروسز آئندہ دو سے تین روز میں معمول پر آجائیں گی، فائر وال سے موبائل سگنلز انٹرنیٹ سروس کو بھی ڈاؤن کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سکیورٹی کے پیش نظر فائر وال کی تنصیب کی جارہی ہے، فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا پر متنازع مواد کو روکا جاسکے گا، فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپیکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔
ذرائع کابتانا ہے کہ فائر وال سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کی جاسکے گی جبکہ قومی سلامتی کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالی آئی ڈی کو بلاک کیا جاسکے گا۔