سٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ برقی طیاروں کو چلانے کیلئے کاربن فائبر سے ایک انتہائی مضبوط اور کم وزن بیٹری بنائی لی گئی ہے۔
سویڈن کی چامرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے طاقتورترین بیٹری قرار دی جانے والی اس بیٹری کے متعلق یہ میٹریل اتنا مضبوط ہے کہ اس کو وزن اٹھانے والے سٹرکچر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، یعنی اس میٹریل کو وزن کم کرنے کے لئے سواریوں کے ڈیزائن میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
تحقیق کی سربراہی کرنے والی سائنس دان رچا چودھری کا کہنا تھا کہ سائنس دان کاربن فائبر سے ایک ایسی بیٹری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ایلومینیم جتنی سخت ہے اور اتنی توانائی فراہم کرسکتی ہے کہ اس کو کمرشلی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس جدید سٹرکچرل بیٹری میں میں لیپ ٹاپ کا وزن نصف کرنے اور موبائل فونز کو کریڈٹ کارڈ کے برابر پتلا کر دینے کے ساتھ برقی گاڑیوں کے ڈرائیونگ دورانیے میں ایک چارجنگ کے بعد 70 فی صد تک اضافے کی صلاحیت ہے۔
اس جدید ڈیزائن کو پازیٹیو الیکٹروڈ میں ایلومینیم فوائل کور کی جگہ لگایا گیا ہے، ان بیٹریوں میں لیتھیئم آئنزجزوی ٹھوس الیکٹرولائٹ سے منتقل کئے جاتے ہیں جو بیٹری سیل کی حفاظت میں اضافہ اور آگ لگنے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔