ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

Published On 22 September,2024 10:07 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے صارفین نے ایپلی کیشن میں بندش کی شکایات کیں۔

رات گئے نجی موبائل فون کمپنی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے فراہم کردہ انٹرنیٹ سروسز میں بھی خلل کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔

انٹرنیٹ بندش سے متعلق ویب سائٹ ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق انسٹاگرام صارفین نے آج ایک گھنٹے کے دوران بندش کی تقریباً 86 اطلاعات رپورٹ کیں، اسی طرح واٹس ایپ صارفین نے صبح 10 بج کر 45 منٹ سے مسائل کی اطلاع دینا شروع کی، خاص طور پر وائس نوٹ بھیجنے میں مشکلات دیکھنے میں آئیں۔

ڈان ڈیٹیکٹر نے مزید کہا کہ نیٹ ورک فراہم کرنے والے زونگ اور پی ٹی سی ایل نے بھی صبح سے سروسز میں خلل کی اطلاع دی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا۔