بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے جدید ترین نیا سپیس سوٹ متعارف کرا دیا۔
2030ء میں چاند پر خلا نورد اتارنے کے مقصد کی جانب چین نے ایک اور قدم پورا کر لیا، چینی سپیس پروگرام کی جانب سے خاص طور پر ڈیزائن کئے گئے سپیس سوٹ کی رُونمائی کی گئی جو چاند پر اترنے والے عملے نے تاریخی مشن کے دوران زیب تن کیا ہوا ہوگا۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چائنہ مینڈ سپیس ایجنسی کی جانب سے پیش کیا گیا نیا سرخ اور سفید سوٹ چاند کے شدید درجہ حرارت کے علاوہ شعاعیں اور غبار برداشت کرنے کے لئے بنایا گیا ہے جبکہ خلا نوردوں کو چاند کی سرزمین پر امور انجام دینے کے لئے جسمانی طور پر لچک بھی فراہم کرے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سپیس سوٹ میں ایک لانگ اور شارٹ رینج کیمرا، ایک آپریشن کونسول اور روشنی کی چمک کو ماند کرنے والا ہیلمٹ وائزر نصب کیا گیا ہے، یہ نئی ٹیکنالوجی بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔