پاک چین معاہدہ: سپارکو پاکستان مقامی روور کو چاند پر بھیجنے کیلئے تیار

Published On 13 November,2024 04:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدہ، سپارکو کے سائنسدان پاکستان کے مقامی روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے تیار۔

پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے چین کے ساتھ تاریخی قمری مشن کی شراکت داری کا اعلان کر دیا، سپارکو، چین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ مل کر انقلابی قمری تحقیق میں حصہ لے گا۔

سپارکو نے چین کے ساتھ 2028 کے چانگ ای 8 قمری مشن کے لیے شراکت داری کا اعلان کیا، جس میں پاکستان کا مقامی روور شامل ہوگا۔

پاکستان کا مقامی روور 2028 میں چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کے لیے چین کے چانگ ای 8 مشن کا حصہ بنے گا۔

سپارکو کا 35 کلوگرام وزنی روور، 2028 میں چانگ ای 8 مشن کے تحت چاند کی سطح پر اترے گا۔