واٹس ایپ گروپس کا ایڈمن بننے کیلئے لائسنس ضروری قرار

Published On 11 November,2024 06:52 pm

ہرارے: (ویب ڈیسک) زمبابوے کی حکومت نے واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی نئی شرط کا اعلان کر دیا۔

زمبابوے حکومت کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام گمراہ کن خبروں کو روکنے اور سوشل میڈیا کے احتساب کو بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمبابوے کی حکومت کی جانب سے لائسنس کی مختلف فیسیں رکھی گئی ہیں جس کا تعلق گروپ کی نوعیت پر ہے، لائسنس فیس کا تعین 50 ڈالر سے 2500 ڈالر تک کیا گیا ہے۔

زمبابوے کی وزیر اطلاعات مونیکا مٹسوانگوا کا کہنا تھا کہ لائسنس کا طریقہ کار تشدد اور افراتفری کا سبب بننے والی غلط خبروں کے ذرائع کی نشان دہی کرنے میں مدد دے گا۔

لائسنسنگ پروسیس میں گروپ ایڈمنز کو نجی معلومات فراہم کرنی ہوگی، جس کی صورت پرائیویسی کے مسائل پیش آسکتے ہیں، حکومت نے ملک میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے اس اقدام کا دفاع کیا۔