پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیئے

Published On 11 November,2024 10:51 am

اسلام آباد: (حریم جدون) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو فائر فال کے ذریعے بلاک کیا جارہا ہے، وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کیلئے انہیں عارضی بلاک کیا جارہا ہے کیونکہ غیررجسٹرڈ وی پی اینز سکیورٹی رسک ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی اے غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی اینز سے حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے ، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سے غیر قانونی مواد تک رسائی بھی ہوسکتی ہے ، پی ٹی اے نے سال 2010 میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آغاز کیا ، پی ٹی اے اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی اے 1422 سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی اینز رجسٹرڈ کروا چکی ہیں، وی پی اینز کی وائیٹ لسٹنگ کے عمل کو تیز کرنا چاہتا ہے، چین، روس، ایران، ترکی اور دیگر ممالک نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز بلاک کررکھے ہیں ، یو اے ای، قطر، سعودی عرب بھی غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بلاک کرتے ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کچھ ممالک صرف بزنس استعمال کیلئے وی پی اینز کی اجازت دیتے ہیں، پاکستان میں بزنس استعمال کیلئے وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں۔

صارفین گزشتہ کئی گھنٹوں سے فری وی اینز کے استمعال میں مشکلات کی شکایت کررہے ہیں، وی پی اینز کی بندش کے حوالے سے ترجمان پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا، ترجمان پی ٹی اے نے وی پی اینز کی بندش کے حوالے سوالات کا کوئی جواب نہ دیا۔