اسلام آباد: (حریم جدون) پاکستان میں گزشتہ سالوں کی نسبت 2024 کے دوران سائبر خطرات میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سالانہ 21 ہزار سے زائد سکیورٹی خطرات سے نمٹتی ہے جبکہ پاکستان گلوبل سائبر سکیورٹی انڈیکس میں 40 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
پاکستان سالانہ 16 ملین سے زائد سائبر حملوں کا سامنا کرتا ہے، گزشتہ سالوں کی نسبت 2024 میں سائبر خطرات میں 300 فیصد اضافہ ہونا ایک تشویشناک امر ہے۔