اسپیس ایکس نے سالِ نو کا پہلا اسٹارلنک مشن روانہ کر دیا

اسپیس ایکس نے سالِ نو کا پہلا اسٹارلنک مشن روانہ کر دیا

راکٹ دوپہر کے وقت کیپ کیناویرل اسپیس فورس سٹیشن کے خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے روانہ ہوا۔

اسپیس ایکس کے حکام نے بتایا کہ مشن کو سپورٹ کرنے والے پہلے مرحلے کے بوسٹر کیلئے یہ 17ویں پرواز تھی، اس سے پہلے کریو 5، سی آر ایس 28، Intelsat G-37، Optus-X، Immarsat I6-F2، GPS III-6، این جی 20 اور نو اسٹارلنک مشنز لانچ کئے گئے تھے۔

لفٹ آف کے بعد بوسٹر زمین پر واپس آیا اور ڈرون شِپ پر اترا۔

اسپیس فلائٹ ناؤ کے مطابق، راکٹ صبح دیر گئے تک لانچنگ کیلئے اپنے مخصوص پیڈ پر نہیں پہنچا تھا، یہ واضح نہیں ہے کہ اس کی وجہ تیز سرد ہوائیں تھی جس کی وجہ سے ملک بھر میں برف باری اور سرد بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔