خیبر پختونخوا حکومت کا انٹرنیٹ سپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک سے رابطے پر غور

خیبر پختونخوا حکومت کا انٹرنیٹ سپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک سے رابطے پر غور

اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ کے پی کے معاونِ خصوصی شفقت ایاز کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر شخصیات سے بھی انٹرنیٹ کےمسئلے پر تعاون کے لیے رابطہ کریں گے۔

شفقت ایاز کا مزید کہنا  تھا کہ خیبر پختونخوا میں انٹرنیٹ کی سلو سپیڈ کے باعث آئی ٹی کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے لیکن اس کی وجوہات کا کسی کو علم نہیں۔