5 سال میں آئی ٹی برآمدات میں مجموعی طور پر 22 فیصد اضافہ

Published On 30 January,2025 03:07 pm

اسلام آباد: (مریم الہٰی) پانچ سال کے دوران آئی ٹی برآمدات مجموعی طور پر 22 فیصد بڑھ گئیں۔

دنیا نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مالی سال 20-2019 میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 44 کروڑ ڈالر تھیں جبکہ مالی سال 24-2023 میں یہ 3 ارب 22 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔

وزارت آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی ترسیلات زر نے ملکی برآمدات میں 10 اعشاریہ 5 فیصد حصہ ڈالا، آئی ٹی انڈسٹری کے 2 ارب 82 کروڑ ڈالر کے تجارتی سرپلس سے کرنسی بحران میں نمٹنے میں مدد ملی۔

دنیا نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ٹی سے ترسیلات زر ملکی برآمدات کا 41 اشاریہ 3 فیصد رہیں۔