پاکستان ہیکرز کا کارنامہ، ’’آپریشن سالار‘‘ کا آغاز، بھارت کی 4 بڑی ویب سائٹس ہیک کرلیں

Published On 10 May,2025 01:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز نے جوابی وار کر دیا، آپریشن سالار کا آغاز کرتے ہوئے پاکستانی ہیکرز نے چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لیں۔

پاکستانی ہیکرز نے ڈیٹا حاصل کرکے پاکستانی پرچم چسپاں کر دیئے، آپریشن سالار کے تحت بھارتی آن لائن انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنایا، ہیکرز نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن سالار ایک وارننگ ہے انجام نہیں، کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف مواد اور کشمیری عوام پر جاری ظلم کے رد عمل میں کی گئی ہے۔

ہیکرز کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامن قوم ہیں، کوئی ہماری سالمیت، خودمختاری یا قومی وقار کو چیلنج کرے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، آپریشن سالار ایک مکمل سائبر جنگ کا پیش خیمہ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ’’آپریشن سالار‘‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا، پاکستانی ہیکرز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔