پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا پر سائبر حملے کی کوشش ناکام

Published On 15 November,2025 10:50 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا پر غیر ملکی ہیکرز کی جانب سے سائبر حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان فارنزک سائنس ایجنسی کے مطابق پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ایجنسی کی تکنیکی ٹیموں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے حملے کو بروقت روک لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیار حفاظتی منصوبہ موجود تھا، جس پر فوراً عمل کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایجنسی کا تمام ڈیٹا اور رپورٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں۔