کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کر دی گئی۔
واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کرا دیا، جس کا کئی سال سے انتطار کیا جا رہا تھا، اب خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر کو دیگر خطوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر کسی دوسری میسیج ایپ پر بھی میسیج بھیج سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے دوسری ایپلی کیشن پر براہ راست میسیجز بھیجنے کا فیچر ابتدائی طور پر صرف یورپ میں پیش کیا ہے اور فوری طور پر صرف آئی او ایس صارفین ہی اسے استعمال کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت واٹس ایپ سے صارفین کسی بھی اسی طرح کی دوسری میسیج ایپ پر میسیج بھیج سکیں گے، تاہم فوری طور پر صارفین صرف ایک ہی ایپ پر میسیج بھیج سکیں گے، جبکہ جلد ہی صارفین مزید ایپلی کیشن پر بھی واٹس ایپ سے براہ راست دوسری ایپلی کیشنز پر میسیجز بھیج سکیں گے۔
صارفین وائس نوٹ، تصاویر اور ویڈیوز سمیت ٹیکسٹ اور فائل بھی دوسری ایپلی کیشنز پر بھیج سکیں گے، تاہم واٹس ایپ سٹیٹس کو نہیں بھیجا جائے گا۔
ابھی مذکورہ فیچر صرف یورپین یونین کے رکن ممالک میں پیش کیا گیا ہے اور اسے محدود پیمانے پر متعارف کرایا گیا ہے، تاہم امکان ہے کہ اسے پہلے یورپ میں عام کرنے کے بعد دیگر خطوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔



