این ویڈیا نے خودکار ڈرائیونگ کے لیے اے آئی ماڈل متعارف کرادیا

Published On 02 December,2025 09:43 pm

سین ڈیاگو: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی این ویڈیا نے اپنے جدید مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ماڈل و انفراسٹرکچر الپا مایو آر ون متعارف کرایا ہے۔

یہ ماڈل خودکار ڈرائیونگ سسٹمز پر مرکوز اپنی نوعیت کا پہلا ماڈل ہے، اعلان اے آئی کانفرنس، سین ڈیاگو میں کیا گیا۔

این ویڈیا کے مطابق یہ ویژن لینگویج ماڈل تصاویر اور متن دونوں کو پروسیس کر سکتا ہے جس سے گاڑیوں کو بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

الپ مایو آر ون کمپنی کے کوسموس ریزن ماڈل پر مبنی ہے جو کسی جواب سے پہلے فیصلے پر غور کرتا ہے۔ کوسموس ماڈل فیملی جنوری 2025 میں لانچ ہوئی تھی اور اگست میں کئی نئے ورژن متعارف کرائے گئے تھے۔

این ویڈیا کا مقصد گاڑیوں کو زیادہ عام فہم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ پیچیدہ ڈرائیونگ حالات میں بہتر انداز میں کام کر سکیں۔ اس ماڈل تک فی الحال GitHub اور Hugging Face پر رسائی ممکن ہے۔

مزید برآں کمپنی نے کوسموس کک بک کے نام سے نئے گائیڈز، انفرنس ٹولز اور پوسٹ ٹریننگ ورک فلو بھی جاری کیے ہیں تاکہ ڈیولپرز کوسموس ماڈلز کو اپنی ضروریات کے مطابق کسٹمائز کر سکیں۔