فحش مواد کی اشاعت کا خدشہ: چیٹ بوٹ ’گروک‘ پر پابندی عائد

فحش مواد کی اشاعت کا خدشہ: چیٹ بوٹ ’گروک‘ پر پابندی عائد

انڈونیشیا کی حکومت نے گروک پر عارضی پابندی عائد کی ہے، وارزت مواصلات کا کہنا ہے اس اقدام کی وجہ پلیٹ فارم پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے فحش مواد کی تیاری اور پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

وارزت مواصلات نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزارت نے اس معاملے پر بات کرنے کیلئے ایکس حکام کو بھی طلب کیا، انڈونیشیا میں آن لائن فحش مواد کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے جہاں آن لائن فحش یا نامناسب مواد پر سخت قوانین ہیں، اسی لئے حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گروک تک رسائی بلاک کر دی۔