کمیونٹی گائیڈ کی خلاف ورزی پر پاکستان ٹک ٹاک نے 2کروڑسے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

کمیونٹی گائیڈ کی خلاف ورزی پر پاکستان ٹک ٹاک نے 2کروڑسے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے رواں مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی جس سے ٹک ٹاک کے صارفین کو ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

ماہ جولائی سے ستمبر کے عرصہ کے اعداد و شمار پر مشتمل یہ رپورٹ اُن پیشگی اقدامات کی تفصیل فراہم کرتی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹنٹ کی نشاندہی اور اُسے حذف کرنے کے لیے کیے ہیں تاکہ اپنی عالمی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت تجربہ یقینی بنا سکے۔

ٹک ٹاک نے 2025کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2 کروڑ81 لاکھ 98 ہزار 284ویڈیوز حذف کیں، پاکستان میں پیشگی طور پر کانٹنٹ حذف کرنے کی شرح 99.8 فیصد کی بلند ترین سطح پر رہی جبکہ اُن میں سے 95.9 فیصد ویڈیوز، اپ لوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کی گئیں۔