ٹیکنالوجی
خلاصہ
- کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے بدلتے ہوئے منظرنامے کے تناظر میں ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے سربراہ ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے بارے میں ایک سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اے آئی ایک سپر سونک سونامی ہے، اس پیغام کے ذریعے انہوں نے مصنوعی ذہانت کے انقلاب کی غیر معمولی رفتار اور وسعت کو اجاگر کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ 54 سالہ ارب پتی نے اس تشبیہ کا استعمال کیا ہو۔ وہ اس سے قبل سنہ 2024 کے اوائل میں بوش کنیکٹڈ ورلڈ کانفرنس کے دوران بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔
ایلون مسک کے مطابق کبھی کسی ٹیکنالوجی کو اتنی تیزی سے ترقی کرتے نہیں دیکھا جتنا اے آئی کمپیوٹ کر رہا ہے، مصنوعی ذہانت کی کمپیوٹنگ صلاحیت ہر 6 ماہ میں تقریباً 10 گنا بڑھتی نظر آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ رفتار ہمیشہ برقرار نہیں رہ سکتی، لیکن میں نے اس جیسی مثال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔