ٹیکنالوجی
خلاصہ
- ٹوکیو: (ویب ڈیسک) دنیا میں انسان زندگی میں سکون اور اطمینان کیلئے روحانیت کی طرف رجوع کرتا ہے اور اپنے اپنے عقائد کے مطابق روحانی پیشواؤں سے ملتا اور ان سے رہنمائی لیتا ہے۔
تاہم سائنس جس تیز رفتار ترقی کے ساتھ دنیا کے ہر شعبہ میں داخل ہو رہی ہے تو روحانیت کا شعبہ اس کی دسترس سے کیسے محفوظ رہتا؟
جاپان کے محققین نے ایک جدید انسان نما ’’راہب روبوٹ‘‘ متعارف کرایا ہے، جو لوگوں کو روحانی مشورے دیتا ہے۔
یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت کی مدد سے انسانوں کو روحانی مشورے دے سکتا ہے جبکہ مستقبل میں انسانی راہبوں کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مددگار ہو سکتا ہے۔
یہ روبوٹ بدھ مت کی پیچیدہ اور نایاب تعلیمات کا تربیت یافتہ ہے اور ایسے حساس موضوعات پر بھی رہنمائی فراہم کر سکتا ہے، جو لوگ عام طور پر دوسروں سے شیئر کرنے میں ہچکچاتے ہیں۔
’’بدھا رائڈ‘‘ کے نام سے جانا جانے والا یہ روبوٹ مذہبی مقامات پر موجودگی کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ آواز کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتا ہے۔