دنیا بھر میں میٹا ایپ کے صارفین کو استعمال میں مشکلات

دنیا بھر میں  میٹا  ایپ کے صارفین  کو استعمال میں مشکلات

صارفین کی ڈیجیٹل پلیٹ فارنز تک رسائی کی مانیٹرنگ کرنے والی عالمی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق شام تقریباً 6 بج کر 40 منٹ کے قریب دنیا بھر سے ہزاروں صارفین نے فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی شکایات درج کیں۔

متعدد صارفین نے شکایت کی ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے جب کہ دیگر صارفین ایپ لوڈ نہ ہونے یا اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہ کر سکنے کی شکایت کرتے نظر آئے۔