ایپل کا ایک اور نیا منصوبہ، سمارٹ رنگ کی تیاری شروع کر دی

ایپل کا ایک اور نیا منصوبہ، سمارٹ رنگ کی تیاری شروع کر دی

رپورٹس کے مطابق سمارٹ رنگ کا منصوبہ ابتدائی مرحلے میں ترقی کے عمل سے گزر رہا ہے، تاہم اس کی خصوصیات، ڈیزائن یا متوقع لانچ کی تاریخ سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

حالیہ مہینوں میں یہ اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں کہ ایپل مصنوعی ذہانت سے لیس سمارٹ چشمے، سمارٹ پینڈنٹ اور کیمروں والے ایئرپوڈز پرو پر بھی کام کر رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی ویئرایبل ڈیوائسز کی اپنی مصنوعات کی رینج کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔

اگر ایپل سمارٹ رنگ متعارف کرواتا ہے تو اسے اس شعبے میں سام سنگ گلیکسی رنگ، اوورا رنگ اور الٹرا ہیومن رنگ ایئر جیسے موجودہ حریفوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایپل کی سمارٹ رنگ سے متعلق یہ تمام معلومات فی الحال غیر مصدقہ افواہوں پر مبنی ہے اور کمپنی کی جانب سے اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔