امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے 3 مواصلاتی سیٹلائٹ لانچ کر دیئے

امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے 3 مواصلاتی سیٹلائٹ لانچ کر دیئے

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فالکن 9 راکٹ نے فلوریڈا کے کیپ کنیورل سپیس فورس سٹیشن سے پرواز کی، جس کے ذریعے لکسمبرگ میں قائم کمپنی ایس ای ایس کے او تھری بی ایم پاور سیٹلائٹ نیٹ ورک کے آخری تین سیٹلائٹس مدار میں بھیجے گئے۔

بوئنگ کے تیار کردہ او تھری بی ایم پاور سیٹلائٹس میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 3,750 پاؤنڈ (1,700 کلوگرام) ہے۔

سپیس ایکس نے دسمبر 2022 سے شروع ہونے والی چھ فالکن 9 پروازوں کے ذریعے ان تمام سیٹلائٹس کو مدار میں پہنچایا ہے، آج کی پرواز رواں سال سپیس ایکس کا 107واں مداری مشن تھا، ان میں سے 105 پروازیں فالکن 9 راکٹ کے ذریعے جبکہ دیگر دو فالکن ہیوی راکٹ کے ذریعے انجام دی گئیں۔