خلاصہ
- دبئی: (سید مدثر خوشنود) دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے، فیسٹیول ایرینا میں 15 ہزار شرکا اور 200 عالمی سپیکرز کی آمد متوقع ہے۔
دبئی ایک بار پھر عالمی بلاک چین، کرپٹو، ویب تھری اور مصنوعی ذہانت کے بڑے ٹیکنالوجی اجتماع کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جہاں بلاک چین لائف 2026 یکم اور 2 دسمبر کو فیسٹیول ایرینا، دبئی فیسٹیول سٹی میں منعقد ہوگا۔ یہ فورم اپنے 17ویں بین الاقوامی ایڈیشن کے طور پر دنیا بھر کے ٹیکنالوجی ماہرین، سرمایہ کاروں، کرپٹو لیڈرز، اسٹارٹ اپس اور ڈیجیٹل اکانومی سے وابستہ نمایاں شخصیات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کرے گا۔
منتظمین کے مطابق بلاک چین لائف 2026 میں 15 ہزار سے زائد شرکا، 200 سے زائد اسپیکرز، 200 اسپانسرز اور 130 سے زیادہ ممالک کی نمائندگی متوقع ہے۔ فورم میں کرپٹو، ویب تھری، مائننگ، ٹریڈنگ، ڈیجیٹل اثاثوں، سرمایہ کاری، بلاک چین سلوشنز اور مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر اہم سیشنز، پینل ڈسکشنز اور نیٹ ورکنگ سرگرمیاں ہوں گی۔
اس سال فورم کو مزید اہم بنانے کے لیے بلاک چین لائف کے ساتھ اے آئی فیوچر فورم بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں مصنوعی ذہانت، ابھرتی ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل بزنس ماڈلز اور مستقبل کی معیشت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ عالمی ماہرین، ٹیک کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور انوویٹرز کی شرکت سے دبئی ایک بار پھر فیوچر ٹیکنالوجیز، کاروباری مواقع اور عالمی نیٹ ورکنگ کا مرکز بنے گا۔
دنیا نیوز کی ٹیم بھی بلاک چین لائف 2026 میں شرکت کرے گی اور دبئی سے ویب تھری، کرپٹو، اے آئی اور فیوچر ٹیکنالوجیز سے متعلق اہم پیش رفت کو کور کرے گی۔ فورم میں شرکت کے خواہشمند افراد ٹکٹس کے لیے آفیشل ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں، جبکہ خصوصی پرومو کوڈ DUNYANEWS استعمال کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہماری ٹیم فورم میں موجود ہوگی، سی یو ایٹ دی فورم۔
فیسٹیول ایرینا میں ہونے والے اس بڑے ایونٹ میں ایگزیبیشن ایریا، بزنس میٹنگ زونز، وی آئی پی لاؤنج، خصوصی اسٹیجز، نیٹ ورکنگ ایریاز اور جدید ٹیکنالوجی کمپنیوں کے پویلینز شامل ہوں گے۔ شرکا کو عالمی کرپٹو مارکیٹ، بلاک چین انوویشن، اے آئی سلوشنز، ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور مستقبل کے کاروباری رجحانات کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔
بلاک چین لائف 2026 دبئی کے عالمی ٹیکنالوجی کیلنڈر کا ایک نمایاں ایونٹ سمجھا جا رہا ہے، جو نہ صرف سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے لیے مواقع پیدا کرے گا بلکہ دبئی کو کرپٹو، ویب تھری اور مصنوعی ذہانت کے عالمی مرکز کے طور پر مزید مضبوط انداز میں پیش کرے گا۔