بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف

بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف

وزیر برائے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوان واسیلیف کے مطابق 2021 سے اب تک 130 جی بی سے زائد یا 6 کروڑ 20 لاکھ صفحات پر مشتمل ریکارڈ ڈاؤن لوڈ کیا گیا جس میں کابینہ کے امور، رپورٹس اور وزارتوں کے درمیان ہونے والی خط و کتابت شامل ہے، تاہم شہریوں کا ذاتی ڈیٹا محفوظ رہا۔

وزیر کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے پیچھے متعدد بین الاقوامی ہیکنگ گروپس کے ملوث ہونے کا شبہ ہے لیکن کسی مخصوص غیر ملکی حکومت یا انٹیلی جنس ایجنسی کے ملوث ہونے کے حتمی شواہد نہیں ملے۔

اس واقعے کا سراغ اگست میں نئے قومی سائبر سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی پر لگا، جس کے بعد متاثرہ سسٹمز کو الگ کر کے ہیکرز کی رسائی ختم کر دی گئی ہے۔