مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک

مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک

مقامی حکام کے مطابق حادثے کے وقت کشتی میں پانچ خواتین سمیت لگ بھگ 100 افراد سوار تھے جو سپین کے کینری جزائر کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کے دوران چٹانوں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

ساحل پر بہہ کر آنے والی تباہ حال کشتی سے پانی کے تھیلے، موبائل فونز، شناختی دستاویزات اور ایک طالب علم کے تعلیمی کاغذات ملے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ انسانی سمگلروں کے لیے تارکین وطن کو روانہ کرنے کا بڑا مرکز بن چکا ہے۔