ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ابوظہبی کی عالمی مالیاتی منڈی کی عدالت نے جمعرات کو یہ حکم جاری کیا، جس کا مقصد مبینہ ہیکرز کو چوری شدہ رقم منتقل کرنے یا استعمال کرنے سے روکنا ہے۔

بائنانس کی قانونی معاونت کرنے والی فرم گبسن ڈن کے مطابق مقدمے میں تقریباً 26 ہزار ڈیجیٹل بٹووں کے پتے شناخت کیے گئے ہیں، جن میں چوری شدہ اثاثے موجود ہونے کا شبہ ہے۔

عدالتی حکم کے تحت ان بٹووں کے پتوں کی فہرست مسلسل اپ ڈیٹ کی جائے گی تاکہ دیگر کرپٹو پلیٹ فارمز اور مالیاتی ادارے مشتبہ رقوم کی منتقلی فوری طور پر روک سکیں۔

واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو ہونے والے سائبر حملے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے متاثر ہوئے تھے، جبکہ اب تک تقریباً 2.85 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد یا روک لیے گئے ہیں۔

بائنانس کا کہنا ہے کہ اس نے متاثرہ صارفین کے اثاثوں کا مالی نقصان خود برداشت کیا ہے اور صارفین کو نقصان نہیں اٹھانا پڑا، تاہم چوری شدہ رقم کی واپسی کے لیے قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

عدالتی حکم کے تحت قانونی دستاویزات بلاک چین کے ذریعے بھی متعلقہ فریقوں تک پہنچائی جاسکیں گی۔

امریکی حکام نے اس سائبر حملے کا الزام شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز پر عائد کیا ہے۔