چین میں قوس و قزح کے رنگ والے پہاڑ قدرت کا انوکھا شاہکار

Published On 06 Sep 2016 10:24 AM 

مختلف رنگوں کی وجہ سے پہاڑوں کے اس سلسلے کو رین بو یا قوس و قزح کے پہاڑی سلسلے کا نام دیا گیا ہے

بیجنگ (دنیا نیوز ) قدرت کا ہر رنگ نرالا ہے ، چین میں قوس و قزح کے رنگ سمیٹے انوکھے پہاڑ جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔

سنگلاخ سرسبز بلند و بالا پہاڑ تو سب نے دیکھے ہیں لیکن چین کے پہاڑ بھی منفرد ہیں ۔ ان پہاڑوں کا رنگ مٹیالا نہیں بلکہ قوس و قزح کی مانند ہے ۔

مختلف رنگوں کی وجہ سے یہ پہاڑی سلسلہ عام طور پر    رینبو مائونٹین    کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

رین بو پہاڑوں کے انوکھے رنگوں میں پائی جا نے والی مختلف معدنیا ت ہیں جنہوں نے اسے قدرت کے ایک حسین کرشمے میں ڈھال دیا ہے ۔