اندرون ملک پرواز کا ٹکٹ صرف 99 روپے

Published On 13 Nov 2017 06:25 PM 

معروف ملائشین ایئر لائنز کی جانب سے محدود مدت کیلئے دی جانے والی اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کو موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے بکنگ کرانا ہو گی۔

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت میں غیرملکی ایئرلائنز ایئر ایشیا نے محدود مدت تک کرایوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کرتے ہوئے جہاز کے ٹکٹ کی قیمت 99 روپے مقرر کر دی۔ ایئر ایشاء ایئر لائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش صرف 19 نومبر تک بکنگ کروانے والے افراد کیلئے ہے تاہم اس کا اطلاق مئی 2018ء سے لیکر جنوری 2019ء تک ہو گا۔ ائیر لائن کا کہنا ہے کہ اندرون ملک اور بھارت کے مخصوص شہروں میں چلنے والی پروازوں کا کرایہ 99 روپے جبکہ بیرون ملک چلنے والی پروازوں کا کرایہ 444 روپے ہو گا۔