کیپ ٹائون میں منعقدہ ہونیوالی اس تقریب میں فنکاروں اور سازندوں نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے خوب لطف اٹھایا
کیپ ٹائون (روزنامہ دنیا ) جنوبی افریقہ میں نئے سال کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز کیپ ٹائون میں دلچسپ پریڈ کا انعقاد ہوا جو کہ روایتی طور پر فنکار برادری کیلئے مختص ہے۔
بینڈ باجوں کے ساتھ رنگ برنگے کپڑے پہنے اور دلچسپ ٹوپیاں سر پر جمائے شرکانے شہر کی سڑکوں پر خوب ہلا گلا کیا اور شہریوں کو محظوظ کرتے رہے۔
جنوبی افریقہ میں روایتی طور پر اس پریڈ کا انعقاد نئے سال کی تقریبات کے اختتامی حصے کے طور پر کیا جاتا ہے جس میں سازندوں کی شرکت پریڈ کو دلچسپ رنگ دے دیتی ہے ۔ شہریوں کی ایک بڑی تعدادسمیت سیاح بھی پریڈ دیکھنے کے لئے سڑک کے کنارے موجود رہے اور شرکا کے دلچسپ کاسٹیومز سمیت ان کی پرفارمنس کو بھی خوب سراہا۔