بار بار شکایات کے باوجود محکمہ سوئی گیس کی جانب سے کوئی ایکشن نہ لیا گیا ، انسانی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں
فیصل آباد (دنیا نیوز ) فیصل آباد میں گیس پائپ لائن لیک ہونے سے ملت روڈ ظفر کالونی میں گھروں کے اندر اور باہر جگہ جگہ آگ لگ گئی۔ کئی گھروں کے فرش آگ اگلنے لگے ، اہل علاقہ کی جانب سے محکہ کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی۔
تفصیلات کے مطابق ملت روڈ ظفر کالونی میں گیس کی مین پائپ لائن جگہ جگہ سے لیک ہوگئی جس کی وجہ سے گھروں کے اندر اور گلیوں میں جگہ جگہ آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے متعدد قیمتی جانیں خطرے میں پڑ گئیں ۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر محکمہ سوئی گیس کو اطلاع دی گئی لیکن ان کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔