استعمال شدہ چیونگم پھینکیں نہیں، دیدہ زیب اشیا بنائیں

Published On 08 Mar 2018 11:52 AM 

انابلس نے استعمال شدہ چیونگم کو جمع کرنے کیلئے کچرا دان متعارف کروایا جس سے انہیں 6 ہزار پائونڈ کی رقم حاصل ہوئی

لندن(نیٹ نیوز) دنیا بھر میں لوگ چیونگم چبا کر سڑک یا کچرے دان میں پھینک دیتے ہیں۔ چیونگم سگریٹ کے بعد دوسرا بڑا کچرا ہے جسے ٹھکانے لگانا کسی درد سر سے کم نہیں، لیکن برطانوی فیشن ڈیزائنر انابُلس 10 سال سے استعمال شدہ اشیا کی ری سائیکلنگ کر کے انہیں کارآمد بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

حیران کن طور پر انابُلس نے چیونگم کو ری سائیکل کرکے مفید چیزوں میں ڈھال دیا، انہوں نے چیونگم کی چپکنے کی صلاحیت کو ختم کرکے اس سے تلوے ، گلاس اور دیگر چیزیں تیار کرکے سب کو حیران کردیا۔

بالخصوص دیدہ زیب سینڈل کے تلوے نہ صرف آرام دہ ہیں بلکہ یہ سلیپری بھی نہیں ہیں جس سے اس کی افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔صرف ہیتھرو ایئرپورٹ نے استعمال شدہ چیونگم کو جمع کرنے کے لیے انابُلس کے کچرے دان کا استعمال کرکے 6 ہزار پاؤنڈ رقم محفوظ کرلی۔