جسم کے گرد دنیا کا سب سے بڑا رنگ گھمانے کا ریکارڈ

Published On 12 Mar 2018 11:50 AM 

المونیم دھات سے بنے اس رنگ کا گھیرا 16 فٹ 10 انچ ریکارڈ کیا گیا ہے، گینیز بک میں نام درج کر لیا گیا

ٹوکیو(نیٹ نیوز) ایک جاپانی ماہرنے دنیا کا سب سے بڑا رنگ اپنے جسم کے گرد گھما کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ المونیم سے بنائے گئے اس رنگ کا گھیر ا 16 فٹ 10 انچ ہے ۔یاد رہے کہ ہولا ہوپ جتنا بڑا ہوگا اسے سنبھالنے میں اتنی ہی مشقت اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔

اسی بنا پر یوہو یاماڈا کو ’’ہوپ مین یویا ‘‘ کہتے ہیں، وہ اپنے سر اور دھڑ سے بیک وقت اسے گھمانے کے بھی ماہر ہیں اور ایک وقت میں بہت سے ہولا ہوپ بہت آسانی سے سنبھال سکتے ہیں۔

حال ہی میں یوہو یاماڈا نے اسے گھمانے کا ایک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گزشتہ برس نومبر میں ایک کھلاڑی ایشریٹا فرماں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

اس کا عملی مظاہرہ انہوں نے یوکوہاما میں کیا جس کے بعد انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کردیا گیا ہے ۔ یوہوکی ویڈیو سوشل میڈیا پرآج کل خوب وائرل ہیں جنہیں اب تک ہزاروں لوگ دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔