لندن(نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی پشپا دیوی اور چین کی لیو یلن کے بعد اب ایک برطانوی خاتون سامنے آئی ہے جو انٹرنیٹ پر ایک سلیبرٹی کی حیثیت اختیار کرچکی ہے ،
41 سالہ شمی منشی کو دیکھ کر بالکل اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ کوئی ادھیڑ عمر خاتون ہے بلکہ ایک نوجوان لڑکی کے جیسی نظر آتی ہے ۔ شمی منشی کا ایک بیٹا بھی ہے اور وہ دونوں تقریباً ہم عمر نظر آتے ہیں اور عام طور پر لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں اور انہیں ماں بیٹا نہیں سمجھتے ۔
شمی منشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے 20 سال کی عمر کے بعد اپنا خیال رکھنا شروع کیا جس کے بعد میری ظاہری جسامت و شکل پر بڑھتی عمر کے اثرات ختم ہوگئے ۔