سنگاپور: (دنیا نیوز) نقل کے لیے عقل کا استعمال، لیکن پھر بھی پکڑے گئے۔ سنگاپور میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے طالب علموں کو نقل کروانے والا ٹیوٹر پکڑا گیا۔
سنگار پور میں بھی نقل کا رواج عام ہوگیا، لیکن طریقہ وردات جدید اور الگ، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے طالب علموں کو امتحان میں نقل کروانے والا ٹیوٹر پکڑا گیا۔ او لیول کے امتحانات کے دوران ہال سے ایک طالب علم نے فیس ٹائم کی مدد سے سوالات اپنے ٹیوٹر کو بھیجوا دیے، ٹیوٹر نے جوابات طالب علموں کو فون پر ہی پڑھ کر سنائے۔ اس مقصد کے لیے بلیو ٹوتھ ڈیوائس اور جلد کے رنگ والے ایئر فونز کا استعمال کیا گیا۔
منصوبہ اس وقت افشا ہوا جب نگران امتحان نے مشکوک آوازیں سن کر ایک طالب علم کی تلاشی لی، جس سے یہ تمام آلات برآمد ہوئے۔ نقل کروانے والے ٹیوٹر کے خلاف 27 الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔