2020 میں آئی فون کیسا ہوگا؟

Last Updated On 25 March,2018 07:08 pm

دنیا کا پہلا جدید سمارٹ موبائل متعارف کرانے والی کمپنی "ایپل" اب ایک منفرد آئی فون بنانے کی خواہشمند ہے۔ سمارٹ فونز کی دنیا میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر "ایپل" نے کچھ نیا کرنے کا سوچا ہے اور مستقبل کے آئی فون کو منفرد بنانے کے لیے ابھی سے کام شروع کردیا ہے۔  سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق "ایپل" 2020 تک اس منفرد آئی فون کو مارکیٹ میں پیش کرنے کا ارداہ رکھتی ہے۔

کمپنی کی کوشش ہے کہ آئی فون کو منفرد بنانے کے لیے اس میں پہلی بار فولڈ ایبل آئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے۔ جس کے لیے اس نے ایشیا کی ٹیکنالوجی کمپنیز سے مذاکرات شروع کردیے ہیں۔ ایپل فولڈ ایبل آئی فون میں او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کو بھی برقرار رکھے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل یہ منفرد فون ایشیا کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ مل کر تیار کرے گا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایپل کورین کمپنی "ایل جی" سمیت چین کی متعدد کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔